پاکستان کی سرکار لاوراث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔سپریم کورٹ
میاں محمد ندیم جمعہ 23 ستمبر 2016 14:57
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرکار لاوراث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمانی شہری کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
کسٹم کے وکیل نے بتایا کہ عمانی شہری سے درہم اور عمانی رالع برآمد ہوئے جن کی مالیت 80 لاکھ روپے تھی ، عمانی شہری ناصر بن سعید کو 7 جون 2016 کو لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاسپورٹ ضبط کیوں کر رکھا ہے ، نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرکار لاوارث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.