یونیورسٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی قیمت پر قبول نہیں کی جائیگی ، پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک

جمعہ 23 ستمبر 2016 18:31

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) گومل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک نے ڈسپلن کمیٹی میں آئے ہوئے طلبہ کیسز کو نمبٹا تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی قیمت پر قبول نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والے طلبہ سے سختی سے نمٹا جائیگا پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ انتہائی محدود وسائل کے باوجود طلبہ کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کر رہی ہے اس لئے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اساتذہ اور طلبہ اور انتظا میہ کا احترا م کر ے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی تعلیمی درسگا ہ ہے اور یہاں پر طلبہ علم کی روشنی سے روشناس ہونے کیلئے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالبعلم کو کوئی شکایت ہے تو وہ ہمارے پاس آئے ہمارے دروازے طلباء و طالبات کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کی مشکلات کو حل کریں اگر پھر بھی آپ لوگ آپس میں طلبہ اور اساتذہ کا احترام نہیں کرینگے تو یونیورسٹی انتظا میہ سخت اقدامات کر نے پر مجبور ہو گی اجلاس میں ڈسپلن کمیٹی اور ایڈمنسٹریشن کے افسرا ن نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :