بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ نے بھارتی فوج کے بلند و بانگ دعووں کا پول کھول دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 21:59

بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ  نے بھارتی فوج کے بلند و بانگ دعووں کا پول ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ نے بھارتی فوج کے بلند و بانگ دعووں کا پول کھول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے بعد بھارت آپے سے باہر ہو چکا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل پاکستان کیخلاف جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ نے بھارتی فوج کے بلند و بانگ دعووں کا پول کھول دیا ہے۔ اکانومسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ھارتی فوجی قوت اتنی مضبوط نہیں جتنی اعداد و شمار سے نظر آتی ہے۔ بھارتی فوج کے پاس موجود زیادہ تر اسلحہ پرانا ہے یا اس کی اچھی طرح دیکھ بھال نہیں کی گئی ہے۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی جنگ میں بھارتی فوج کی کامیابی ممکن نظر نہیں آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :