وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی کا جائزہ

ہفتہ 24 ستمبر 2016 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہواجس میں تمام شعبہ جات کے صدور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے تمام صدور شعبہ جات کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :