میاں محمود الر شید سے جاپانی صحافی کی ملاقات، ڈورے مو کارٹون کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جمع قرارد پر بات چیت کی گئی
ڈورے مو کارٹون کی بندش نہیں چاہتے، انہیں بچوں کیلئے سبق آموز بنایا جائے نہ کہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کا سبق دیا جائے‘ اپوزیشن لیڈر
پیر 26 ستمبر 2016 15:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید سے پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں جاپان کے صحافی یوجی کرونوما کی ملاقات، ڈورے مو کارٹون کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جمع قرارد پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر میاں محمود الر شید نے کہا کہ ڈورے مو کارٹون کی بندش نہیں چاہتے، صرف یہ چاہتے ہیں اگر پاکستان میں نشر ہوتے ہیں تو اس کا ترجمہ بھی پاکستانی زبان میں ہونا چاہئے یا جاپانی زبان میں ہی نشر کئے جائیں اور مطالبہ یہ ہے کہ ڈورے مون کو بچوں کیلئے سبق آموز بنایا جائے نہ کہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کا سبق دیا جائے۔
میاں محمود الر شید نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی مملکت ہے یہاں کا اپنا اسلامک کلچر اور اپنی اقدار ہیں، ہم اپنے بچوں کو جنس مخالف سے دوستیوں کا سبق نہیں دے سکتے یہ ہماری روایات کے منافی ہے۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ ڈورے مون کی ڈ بنگ ( اردو ترجمہ ) بھارتی زبان میں کیا گیا ہے چونکہ یہ کارٹون ہمارے ہاں بہت مقبول ہیں اور سارا دن ٹی وی پر بذریعہ کیبل چلتے رہتے ہیں جس کے باعث ہمارے بچے اکثر و بیشتر اپنے روز مرہ کے معاملات میں ہندی زبان کے لفظوں کا استعمال کرتے رہتے ہیں جو خلاف اقدار ہیں، دوسرا اعتراض یہ ہے کہ ڈورے مون میں ایک مخصوص گیجٹس کا ذکر عام ہے جو وقت کو پیچھے کرنے، بچوں کا ہوم ورک ازخود ہو جانے اور وقت کا اپنے مطابق تعین کرنے جیسی صلاحیتیں رکھتا ہے اس سے بچے گیجٹس کے حصول کیلئے کوشش کرتے ہیں اور والدین سے تقاضہ کرتے ہیں کہ ہمیں ڈورے مون گیجٹس لا کر دیں۔
ملاقات میں جاپان کے صحافی نے اپوزیشن لیڈر کے تحفظات متعلقہ انتظامیہ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.