کراچی ، لانڈھی میں نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار پر فائرنگ میاں بیوی زخمی

پیر 26 ستمبر 2016 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء ) لانڈھی تھانے کی حدود سیکٹر 36/B میں پیر کونا معلوم مو ٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کر کے ریحان اور اس کی بیوی سیمہ ناز کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی ربخش معلوم ہوتا ہے ، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔