گرلز ڈگری کالج متھرا میں یوم دفاع کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

منگل 27 ستمبر 2016 13:55

پشاور۔27ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج متھرا پشاور میں یوم دفاع کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ،تقریب کے مہمان خصوصی کالج کی پرنسپل میڈم شہناز تھی جبکہ اس موقع پر اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی‘ تقریب میں طالبات نے نظموں‘ ملی نغموں ‘تقاریر اور ٹیبلو کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا‘ تقریب کے آخرمیں کالج کی پرنسپل نے تمام طالبات کی کاوشوں کو سراہااور ساتھ ہی ملک کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور کردارکوبھی سراہا اور کہاکہ میں ان ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں جن کے پاؤں اپنے جگر گوشوں کو ملک کے محفوظ مستقبل کے لیے قربان کرتے ہوئے ایک لمحہ بھی نہیں ڈگمگاتے۔

متعلقہ عنوان :