دمام: نجی کمپنی کے ملازمین نے دمام ہائی وے پر احتجاج کے دوران سڑک بلاک کر دی

منگل 27 ستمبر 2016 16:11

دمام: نجی کمپنی کے ملازمین نے دمام ہائی وے پر احتجاج کے دوران سڑک بلاک ..

دمام:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): سعودی عرب میں مختلف کمپنیاں شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ متعدد کمپنیوں کی انتظامیہ کے پاس ورکروں کو تنخواہیں دینے کے لیے رقم موجود نہیں ہے ۔ آج صبح دمام کی نجی کمپنی سعد کنٹریکٹنگ کے متعدد ملازمین نے عبق دمام ہائی وے کو کئی گھنٹوں تک بلاک کیے رکھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہناتھا کہ انہیں لمبے عرصے سے تنخواہیں نہیں ملیں ۔ جس سے وہ اور ان کے خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ روڈ بلاک ہونے سے دمام ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں۔ کمپنی ملازمین نے پولیس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا اور اپنا احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دیا۔

دمام: نجی کمپنی کے ملازمین نے دمام ہائی وے پر احتجاج کے دوران سڑک بلاک ..