مقبوضہ کشمیر:پاکستان کی انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی غیرقانونی حراست کی مذمت

بھارت خرم پرویزکو فوری اورغیرمشروط رہا کرے،عدالتی حکم کے باوجود خرم پرویز اب تک رہا نہیں ہو،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو دبا رہاہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 ستمبر 2016 17:40

مقبوضہ کشمیر:پاکستان کی انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی غیرقانونی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر2016ء) :پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خرم پرویز کو فوری اور غیرمشروط رہا کرے،عدالتی حکم کے باوجود خرم پرویز اب تک رہا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن کرم پرویز کو 16ستمبر کو غیرقانونی حراست میں لیا گیا۔خرم پرویز کوعدالتی حکم کے باوجود تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کررہاہے۔بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو دبا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :