دہشت گرد ظفربگٹی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے
مختلف کالعدم تنظیموں کے لوگ ہتھیار ڈالنے کیلئے رابطے کررہے ہیں،ظفربگٹی لوکل گورنمنٹ کے انجینئرمعراج عمرانی اور ان کے بیوی بچوں کے مقدمہ قتل میں بھی نامزد تھا ،معراج عمرانی کو مٹھڑی میں گاڑی پرفائرنگ کرکے بچوں سمیت قتل کردیاگیاتھا کمانڈنٹ فرنٹیئرکور سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ کی پریس کانفرنس
بدھ 28 ستمبر 2016 16:34
(جاری ہے)
کرنل ذوالفقارباجوہ نے کہاکہ 25ستمبر 2016 کو رات 1بجے کے قریب سبی جیکب آباد روڈ اورریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے مامور پٹرولنگ کے دوران نوتال کے قریب مشتبہ افراد کی نقل وحرکت نظرآئی جس پر سیکورٹی اہلکاورں نے انہیں گھیرے میں لینے کی کوشش کی تاہم مشتبہ افراد نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس پر ایف سی اہلکاروں نے ان کے فائرنگ کا مو ثر جواب دیا اس دوران فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی ماراگیا اور اس طرح ریلوے ٹریک کواڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی انہوں نے کہاکہ کار روائی کے دوران اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت فراری کمانڈر ظفربگٹی کے نام سے ہوئی جوعرصہ دراز سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا مذکورہ دہشت گرد 50سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا جن میں ایف سی اورپولیس اہلکار بھی شامل ہے ،اس کے علاوہ سرکاری املاک کونقصان پہنچانے اور سماج دشمن سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل اس کابھائی غلام محمدبگٹی بھی علاقے میں دہشت گردی میں ملوث تھاجو سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای دی نصب کرتے ہوئے دھماکے کے دوران ہلاک ہوگیاتھا،انہوں نے کہا کہ ظفربگٹی 11نومبر2014کو سبی کے قریب مٹھڑی میں انجینئر معراج عمرانی اوراس کے معصوم بچوں سمیت پورے خاندان کو صفحہ ہستی سے مٹادیاتھا اس واقعہ میں صرف انجینئر معراج عمرانی کی ایک صاحبزادی کلثوم بی بی بچ گئی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ دہشت گردکی ہلاکت کے بعد دودنوں کے دوران 40 سے زائد کالعدم تنظیم کے کارندے سرنڈرہونے کیلئے رابطے میں ہے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شرجیل کھرل کاکہناتھاکہ ظفربگٹی کیخلاف 2001 ایک پہلامقدمہ درج ہواتھا اوراب تک اس کیخلاف تقریباََ55مقدمات درج ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ پولیس اہلکاروں سمیت ٹارگٹ کلنگ کے وا قعا ت میں بھی ملوث تھا انہوں نے کہاکہ پولیس کا ایف سی کو بھرپورتعاون حاصل ہے گزشتہ روز ہونے کارروائی سے علاقے میں مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.