فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز نہ روکی جائے ،سلمان خان کا ہندو انتہا پسند رہنما کو فون

بدھ 28 ستمبر 2016 17:42

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز نہ روکی جائے ،سلمان خان کا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے انتہا پسند ہندو رہنما راج ٹھاکر ے کو کہا ہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلز نہ روکی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے مہا راشٹرا نیورمن سینا کے صدر راج ٹھاکرے کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ” اے دل ہے مشکل “اور ”رئیس “کو پرامن طریقے سے ریلیز ہونے دیا جائے۔

راج ٹھاکرے اور سلمان خان کے درمیان بہت پرانی دوستی ہے۔اڑی حملے کے بعد راج ٹھاکرے کی انتہا پسند جماعت نے فواد خان اور ماہرہ خان سمیت تمام پاکستانی اداکاروں کو 48گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔راج ٹھاکرے نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی ریلیز کوروکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :