ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 2روز باقی

الیکشن کمیشن کوصرف 330 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 800 سے زائد ارکان کی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے بارے خاموشی

بدھ 28 ستمبر 2016 23:25

ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہونے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء ) الیکشن کمیشن کی ارکان پارلیمنٹ کے لیے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی 30ستمبر کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 2روز باقی رہ گئے۔الیکشن کمیشن کو سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 800 سے زائد ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات موصول نہ ہوئیں،صرف 330سے زائد ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

بدھ کوالیکشن کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات جمع تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو اب تک 330سے زائد ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں پیش کردیں۔عمران خان نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔چاروں وزرائے اعلی نے بھی اب تک اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرائیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، وزیرخزانہ اسحق ڈار نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، مولانا فضل الرحمن، احسن اقبال، شاہ محمود قریشی، اعجاز الحق نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، ایاز سومرو، آصف حسنین، سفیان یوسف، شیریں مزاری اور اقبال محمدعلی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔قومی اسمبلی کے 104 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول جبکہ۔

104 میں سے صرف 16 ارکان سینیٹ نے اب تک الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔پنجاب اسمبلی سے 104، سندھ اسمبلی کے 48 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول۔خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 38، بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول۔الیکشن کمیشن نے تمام ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :