پاکستان نے ہمیشہ خطے میں موجود ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ،بھارت ہماری اس سوچ کو کمزوری نہ سمجھے ‘ گورنر پنجاب
عالمی برادری سے باہمی احترام پر مشتمل دو طرفہ تعلقات کا قیام ،اقتصادی شعبے میں تعاون کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے موجودہ دورِ حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرنیوالی معیشت کے طور پر اُبھرا ہے‘ رفیق رجوانہ کی پولینڈ کے سفیر سے گفتگو
جمعرات 29 ستمبر 2016 18:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ عالمی برادری سے باہمی احترام پر مشتمل دو طرفہ تعلقات کا قیام اور اقتصادی شعبے میں تعاون کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،موجودہ دورِ حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر اُبھرا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولینڈ کے سفیر پیٹرا پلانسکی سے ملاقات کے دوران کیا ، جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانیت سوز مظالم پر پوری دنیا کو تشویش ہے اب وقت آگیاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں موجود ممالک خصوصا بھارت سے بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے مگر بھارت ہماری اس سوچ کو کمزوری نہ سمجھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خود کشمیر کا دورہ کر کے وہاں بھارتی افواج کے مظالم کو منظر عام پر لا سکتی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کی پاکستانی کوششوں کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے اور بعض عناصر کی طرف سے منفی پراپیگنڈہ کرنے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں جو دو طرفہ تعاون اور معاشی ترقی کے لیے باہمی کوششوں پر محیط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ، توانائی اور سوشل سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون پہلے سے موجود ہے جسے دفاع ،ملٹری تعاون سمیت نئے شعبوں تک وسعت دینا ہو گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں ہوتا ہے اور اس وقت کئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کا پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کا فروغ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سر زمین اپنے اندر بے پناہ مواقع سمیٹے ہوئے ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان معاشی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی خوش آئند ہے اور توقع ہے کہ ان کی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پولینڈ کے سفیرپیٹرا پلانسکی نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کے دلدادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.