آج بھی دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے ، عمران خان کو تحریری خط پیش کر دیا ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت
حکومت کی توجہ ایل او سی اور ملکی سالمیت پر ہے، عمران خان حکومت اور اداروںکی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، سرکس کے تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے انتظامات کر دئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 11:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شہید جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔قوم بھارتی شر انگیزی پر مغموم اور پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا عزم ہے کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف شہید فوجی اہلکار کی نما زجنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔
حکومت کی تمام تر توجہ ایل او سی اور ملکی سالمیت کے معاملے پر ہے اور عمران خان حکومت اور اداروں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی فلم چلا کر قوم کی توجہ بھی دوسری جانب موڑنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
خان صاحب کےسیاسی ڈرامے میں شیخ رشید کے ریچھ ڈانس سے زیادہ کیا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکس کے تحفظ اور سہولتیں مہیا کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے انتظامات کیے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد ملک دشمن عناصر دہشتگردی پھیلانا چاہتے ہیں۔ آج بھی دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں۔ سکیورٹی خدشات تحریر طور پر عمران خان کو پیش کر دئے ہیں۔ را اور این ڈی ایس پاکستان میں دہشتگردی پھیلانا چاہ رہی ہے۔ جلسے کی حفاظت کے لیے سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ دو سو سے زائد پولیس کی گاڑیاں سکیورٹی کے لیے مختص ہیں۔ تین حصاروں کی سکیورٹی جلسے کو دی جائے گی۔ جیمرز ، سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ فیصد بچے آج اسکولوں میں نہیں گئے ، قوم عمران خان سے سخت نالاں ہو چکی ہے، اسلام آباد کے دھرنے نے معیشت کو ساڑھے پانچ ارب روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاست تو ہوتی رہے گی لیکن ہمیں معروضی حالات میں ملک کی حفاظت کر نی ہے۔ ایسے موقع پر سیاست چمکانا عمران خان کے لیے زہر قاتل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آج عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ دس ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نعروں کی قلعی کے پی کے میں احتساب کے نظام نے کھول دی ہے۔ آئیں مل کر دھرنا دیں، بارڈر پر چلیں اور بھارت کو پیغام دیں کہ قوم یکسو ہے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.