درست وقت آنے پر پاکستان واپس جاﺅنگا- سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کی طرف سے میرا نام”ای سی ایل“سے نکالا گیا-پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کی باریاں ختم کرنے کے لیے پاکستان میں ایک تیسری سیاسی طاقت کا سامنے آنے ضروری ہے-پرویز الہی کا بیان جھوٹا ہے کہ میں نے انہیں جسٹس افتخار کو لاہور میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کا کہا تھا۔جنرل (ر)پرویزمشرف
میاں محمد ندیم جمعہ 30 ستمبر 2016 13:15
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر۔2016ء) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کے درست وقت آنے پر پاکستان واپس جاﺅنگا- سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کی طرف سے میرا نام”ای سی ایل“سے نکالا گیا، جس کے بعد ملک سے باہر آیا۔ مشرف نے کہا کہ درست سیاسی وقت آنے پر، وہ پاکستان واپس جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں مشرف نے کہا کہ میری کمر میں تکلیف ہے، لیکن ایسی بات نہیں کہ میں چل پھر نہیں سکتا۔
مجھے ایک میڈیکل پرابلم ہے۔ میری ریڑھ کی ہڈی میں ایک بہت پرانا ہیئرلائین فریکچر ہے، جسے ٹھیک کرنا ہے کیونکہ مستقبل میں اس کے بہت برے اثرات ہو سکتے ہیں اور مجھے اسی کا علاج کروانا ہے۔پرویزمشرف ان دنوں امریکہ میں ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کرتی رہی جس میں وہ اپنی اہلیہ صہبا مشرف کے ساتھ شادی کی تقریب میں ڈانس کر رہے ہیں جوکہ بفلو نیویارک میں صہبا مشرف کی بھانجی کی شادی کی تقریب ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.