پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کیس،سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 30 ستمبر 2016 15:12

لاہور۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون رشید شیخ نے پٹرولیم مصنوعات پر 50 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور ناقص پٹرول کی درآمد کے خلاف دائر درخواست میں جواب داخل نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآئندہ سماعت پرسیکرٹری پٹرولیم نے پیش ہو کر تحریری جواب داخل نہ کرایا تو وفاقی سیکرٹری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے، سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نصر احمد نے وزارت پیٹرولیم کا جواب داخل کرنے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری پٹرولیم بیرون ملک ہونے کی بناء پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکے،عدالت میں ایف بی آر کے وکیل سرفراز چیمہ اور ڈائریکٹر اوگرا محمد رضا نے عدالت اپنے اپنے محکمہ کی طرف سے # جواب داخل کرائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :