مودی نے پاکستانی حکومت کو برداشت ختم ہونے کا سخت پیغام دیدیا،سابق بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی
مودی حکومت نے گیند پاکستانی سرکار کی کورٹ میں پھینک دی ہے کہ اگر اب بھی پاکستان چاہے تو ”جہادیوں “ کی حمایت جاری رکھ سکتا ہے لیکن اس صورت میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور اسے تیار رہنا چاہئے، جنرل(ر)بکرم سنگھ
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:56
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) بکرم سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں گھس کر پاکستان کو سخت پیغام دیا ہے کہ لائن کے اس پار سے کی جانے والی ہر حرکت کا جواب دیا جائے گا ،مودی حکومت نے گیند پاکستانی سرکار کی کورٹ میں پھینک دی ہے کہ اگر اب بھی پاکستان چاہے تو ”جہادیوں “ کی حمایت جاری رکھ سکتا ہے لیکن اس صورت میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور اسے تیار رہنا چاہئے۔
بھارتی ٹی وی ”اے بی پی نیوز“ کو انٹرویو میں جنرل (ر) بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بھارت نے کئی مرتبہ پاکستانی حدود میں گھس کر کارروائی کی ہے لیکن اس مرتبہ جتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا ہے وہ پہلے نہیں دیکھا گیا۔(جاری ہے)
بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے سابق سربراہ اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی سربراہی میں بھارتی فوج نے جو کارروائی کی ہے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ،مودی سرکار نے پاکستانی وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب برداشت کی حد ختم ہو چکی اور بھارت دہشت گردی کی ہر واردات کا جم کر جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پاکستانی فوج چپ بیٹھنے والی نہیں بھارتی سیکیورٹی اداروں کو پہلے سے زیادہ چوکس ہونا پڑے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.