بھارت کا نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ ماضی کے سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح جھوٹ ثابت ہوا، بھارتی خفیہ ادارے خود اس طرح کے واقعات گھڑتے رہتے ہیں، افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں ، تحریک آزادی کشمیر فتح سے ضرور ہمکنار ہوگی اور بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی،سی پیک منصوبے کی مخالفت بیرونی طاقتوں کے علاوہ اندرون ملک میں بھی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب
اتوار 2 اکتوبر 2016 22:44
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جو ڈرامہ رچایا گیا، ماضی کے سمجھوتہ ایکسپریس کی طرح جھوٹ ثابت ہوا، بھارتی خفیہ ادارے خود اس طرح کے واقعات گھڑتے رہتے ہیں، افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں ، تحریک آزادی کشمیر فتح سے ضرور ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی۔
اتوار کو سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس طرح ماضی میں سمجھوتہ ایکسپریس کا ڈرامہ جھوٹ ثابت ہوا اسی طرح بھارت کی جانب سے رچایا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی جھوٹ ثابت ہوگا جب کہ بھارتی خفیہ ادارے خود اس طرح کے واقعات گھڑتے ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے کی جانے والی جدوجہد ایک دن ضرور فتح سے ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی جب کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد آج بھی کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور لوگ جمعہ کی نماز تک ادا نہیں کرسکتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کرسکتے ہیں جب کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک ایسی شریان ہے جس سے دیگر چھوٹی موٹی شریانیں لاتعلق نہیں ہو سکتیں چاہے وہ افغانستان ہی کیوں نہ ہو، اس منصوبے کی مخالفت بیرونی طاقتوں کے علاوہ اندرون ملک میں بھی ہے تاہم سی پیک منصوبے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.