لاہور: ڈینگی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او کا مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 3 اکتوبر 2016 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے برکت مارکیٹ کے گردونواح کے علاقو ں کا جائزہ لیا جبکہ برکت مارکیٹ کے اطراف میں زیرتعمیر عمارتوں اور گھروں کا بھی دورہ کیا اور ڈینگی لاروے کے بارے میں چیکنگ بھی دیکھی اور ڈینگی ٹیموں کے افراد کی حاضری کو بھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے علاقے کیکھیتوں سے ڈینگی کے خاتمے کے بارے میں گفت وشنید بھی کی اور ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر گلبرگ ٹاؤن اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن راؤ امتیاز ٹی ایم او گلبرگ فیصل شہزاد بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :