پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے سرجیکل سٹرائیک ضروری تھی ، وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کی ہرزہ سرائی

پیر 3 اکتوبر 2016 20:41

پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے سرجیکل سٹرائیک ضروری تھی ، وزیراعلیٰ بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف بھارتی فوج کی سرجیکل سٹرائیک پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے ضروری تھی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابقپاک بھارت سرحد کے قریب واقع ایک ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا کہنا تھاکہ بھارت ہمیشہ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا حامی رہا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ اسے ہماری کمزوری سمجھا ہے ۔اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی سمیت بھارت کے دیگر وزراء اعظم نے بھی امن اور بھائی چارے کیلئے کام کیا لیکن پاکستان نے ہمیشہ اپنی چالوں سے بھات کے پیٹ میں چھر ا گھونپا ہے ۔

متعلقہ عنوان :