اسسٹنٹ کمشنر قصورآمنہ رفیق کااراضی ریکارڈ سینٹر قصور کا دورہ ‘مسائل کا جائزہ لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 18:37

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) اسسٹنٹ کمشنر قصورآمنہ رفیق کااراضی ریکارڈ سینٹر قصور کا دورہ ‘مسائل کا جائزہ لیا ‘ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ رفیق نے گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انچارج سروس سینٹر محمد عمر ضیاء نے سینٹر کی ورکنگ اور اسکو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ اراضی ریکارڈ سینٹر کے متعلقہ ریونیو سٹاف سینٹر کے عملہ کیساتھ بھرپور تعاون کریگا تا کہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اے سی نے اس موقع پر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور وہاں موجود لوگوں سے اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملے کے رویے اور عوام کو دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ جس پر لوگوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر عملہ بڑھانے کی سفارش کی تا کہ وقت کی بچت ہو سکے ۔ تا ہم اراضی ریکارڈ سینٹر میں عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :