چائنہ کنسٹرکشن بینک نے 600ملین ڈالر کے بانڈ کو نصدق دبئی میں شامل کر لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 22:10

چائنہ کنسٹرکشن بینک نے 600ملین ڈالر کے بانڈ کو نصدق دبئی میں شامل کر ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) چین کے اثاثوں کی صورت میں قرض دینے والے دوسرے بڑے چائنہ کنسٹرکشن بینک نے 600ملین ڈالر کے بانڈ کو نصدق دبئی میں شامل کر لیا ہے ۔ نصدق دبئی کے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بانڈ کی شمولیت بینک کی ہانگ کانگ برانچ نے کی ۔

(جاری ہے)

چائنہ کنسٹرکشن بینک 2014سے بانڈ کو ایکس چینج میں شامل کرنے والا چوتھا بینک ہے جس سے سرمایہ کاری کی مارکیٹ اور چین کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات وسیع ہو رہے ہیں ۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ابوظہبی کی معاشی ترقی کے ڈیپارٹمنٹ کے قائمقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے معاشی تعلقات عامہ احمد محمد بن غنم نے کہا باہمی تجارت کا حجم مستقبل میں 100ارب ڈالر تک لے کر جانا ہمارا ایک خواب ہے جو کہ زیادہ دور نہیں ہے ۔ متحدہ عرب امارات اور چین کے مابین 2016کے اختتام تک تجارت کا حجم 60ارب ڈالر تک متوقع ہے جو کہ 2014میں 54.8ارب ڈالر تھی ۔

متعلقہ عنوان :