پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 4 اکتوبر 2016 22:31

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف میں پھوٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔04 اکتوبر۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ تحریک انصاف کے متعدد رہنما اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسد عمر، شیریں مزاری، شفقت محمود اور دیگر نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی حمایت کی تھی۔ تاہم شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ہیں تو پھر تحریک انصاف کے کسی بھی ممبر کو اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔