سیاسی فیصلے وقت ، ضرورت اور حالت کے مطابق کیے جاتے ہیں ، رکن سندھ اسمبلی شہریار خان مہر

کچھ دوست سوچ رہے ہیں کہ ہم پی پی میں شامل ہورہے ہیں مگر حقیقت ایسی نہیں، صحافیوں سے بات چیت

منگل 4 اکتوبر 2016 22:56

شکارپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء ) فنگشنل لیگ کے ایم پی اے محمد شہر یا رخان مہر کی جانب سے مہر ہاؤس وزیر آباد میں شکارپور پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں آجیانہ دیا گیا ، اس موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد شہر یا رخان مہر نے کہاکہ سیاسی فیصلہ وقت ، ضرورت اور حالت کے مطابق کیے جاتے ہیں ، علی گوھر خان مہر کی جانب سے بیچ میں آنے کی وجہ سے شکارپور ضلع چیئرمین کی حمایت کرنے اور آغا سراج خان درانی کے قریب ہونے پر کچھ دوست سوچ رہے ہیں کہ ہم پی پی میں شامل ہورہے ہیں مگر حقیقت ایسی نہیں ا س وقت جو سندھ کی حالت کی گئی ہے اس صورتحال میں فی الحال پی پی میں شامل ہونے سے گھبرا رہے ہیں باقی آغا سراج خان درانی سے جو سیاسی اختلافات تھے وہ ختم ہوگئے ہیں ، انہو ں نے کہاکہ شکارپور میں جتوئی برادران اور جے یوآئی میں اتحاد غیر فطری ہے اس اتحاد سے دوسروں کو کم مگر دونوں اتحادیوں کو زیادہ ہوگا ، انہوں نے کہاکہ شکارپور شروع سے ف لیگ کا ووٹ نہیں ہے مگر جے یوآئی او رپی پی اچھا خاصہ ووٹ بینک رکھتے ہیں اور ہم دوستی کے ناتے پی ایس 11 پر امتیاز احمد شیخ کی حمایت کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے سارے محکمہ تباہ ہوچکے ہیں وزیر اعلی کے بدل نے سے تبدیلی کی امید تھی مگر ابھی تک تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ا س موقعے پر سلطان رند، رحیم بخش جمالی ، عبدالسلام انڑ ، رحمت اﷲ سومرو ، زاہد نون ، ایاز منگی ، دیدار سومرو ، شاہد مٹھانی ، عبدالبصیر سومرو ، رشید شاہ ، بابر پٹھان ، ذوالفقار مگسی، عمران بروہی، ، محمدابراہیم بروہی ، نوید سومرو ،عبدالخالق سومرو، وحید پھلوپوٹہ ، میر خمیسانی، ودیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :