یہ وقت ذاتی مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں بلکہ قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے ،محمدشہبازشریف
موجودہ حالات میں نفاق اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،اتحاد کے راستے پر چلنا وقت کا تقاضا ہے پاکستانی قوم میں انتشار، نفاق اور تصادم کو فروغ دینے والے شہداء کے خون سے بے وفائی کر رہے ہیں،مادر وطن کی حفاظت بھی ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا درس دیتی ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب کی وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے گفتگو
بدھ 5 اکتوبر 2016 18:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں نفاق اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کے راستے پر چلنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ نفاق اور تصادم کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور تمام اہم امور پر فیصلوں میں قومی قیادت سے مشاورت کرکے متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے لیکن اہم قومی معاملات پر شکست خوردہ عناصر کی جانب سے ذاتی مفادات کی سیاست کسی طور بھی مناسب نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.