آئی جی سندھ کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد کرنیوالی پولیس ٹیم کیلئے 5لاکھ روپے اور تعریفی اسناد کا اعلان
بدھ 5 اکتوبر 2016 18:36
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے زون ویسٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ترجمان سندھ پولیس نے وقوعے کے حوالے سے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر عزیر آباد کے علاقے بلاک 8 میں لال قلعہ کے قریب مکان پر چھاپا مارا جس کے دوران زیر زمین پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔
جس میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بلٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے ۔پولیس نے عدم گرفتار ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کا اندراج کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں و انٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.