پاکستان اور ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی دوطرفہ تجارت میں پوشیدہ ہے،ایرانی قونصل جنرل
امیدہے چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کی نئی کابینہ تجارت کے فر وغ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی ،محمد رفیع کی نومنتخب اراکین کو مبارکباد
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:03
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی 2طرفہ تجارت میں پوشیدہ ہے ہمیں امید ہے کہ چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کی نئی کابینہ بھی تجارت کے فر وغ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے نومنتخب صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ، سینئر نائب صدر عیسیٰ خان اور نائب صدر اختر محمد کاکڑ سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔
ان کے ساتھ ایرانی وفد کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ایرانی وفد چیمبر آف کامرس پہنچا تو نومنتخب صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ، سینئر نائب صدر عیسیٰ خان سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں بات چیت کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا کہ پاکستان اور ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی دو طرفہ تجارت میں پوشیدہ ہے اس سلسلے میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہمیں امید ہے کہ موجودہ صدر اور دیگر عہدیداران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور اس سے وابستہ افراد کے مشکلات کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.