مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ، فاٹا ہمارا اندرونی حصہ ہے ‘ دونوں کا موازنہ کسی صورت درست نہیں ‘ میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ‘ فاٹا اصلاحات رپورٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کئے گئے ‘ اسمبلی میں نہیں بولیں گے تو کہاں بولیں گے ‘ عمران خان کے روئیے میں عدم استحکام ‘ انکا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ‘ مجھ پر تنقید کرنے والے ملکی اتحاد کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے بات چیت
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ جبکہ فاٹا ہمارا اندرونی حصہ ہے ‘ دونوں کا موازنہ کسی صورت درست نہیں ‘ میرا قومی اسمبلی میں بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ‘ فاٹا اصلاحات رپورٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کئے گئے تھے ‘ اسمبلی میں نہیں بولیں گے تو کہاں بولیں گے ‘ عمران خان کے روئیے میں عدم استحکام ہے ‘ عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ‘ مجھ پر تنقید کرنے والے ملکی اتحاد کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت جارحیت کر رہا ہے ۔ ہماری مسلح افواج بہادری سے دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ ایسے میں بے حد ضروری ہے کہ پوری قوم کو پاک فوج کی پشت پر کھڑا کیا جائے۔ جس کے لئے ہمارے مطالبے پر پہلے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس اور آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے لیکن اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عمران خان کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
عمران خان کی پارٹی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی لیکن پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی رائے میں استحکام نہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بھارت کی صفوں میں اختلاف ہے آزادی کی تحریکیں اٹھ رہی ہیں لیکن ہماری قوم کشمیر کاز پر ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جبکہ فاٹا ہمارا اندرونی معاملہ ہے مجھ پر تنقید کرنے والے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے وزیر اعظم سے بات کی اور اسمبلی میں فاٹا اصلاحات رپورٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کئے گئے ہم پارلیمنٹ میں نہیں بولیں گے تو کہاں بولیں گے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کشمیرکے حساس معاملے کے موقع پر فاٹا اصلاحات کی رپورٹ کس کے اشارے پر پیش کی گئی۔ نہ رپورٹ ایوان میں پیش کی جاتی نہ میں بات کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دنیا خصوصاً بھارت کو یہ واضح پیغام جائے گا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں۔ …متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.