عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں ‘ ان کا علاج پاکستان میں بھی نہیں ہوگا ‘ وہ تیسری شادی کر لیں شاید دماغ ٹھیک ہو جائے ‘ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں 4 دن عیاشیاں کرنے کے بعد پاکستان کے مفاد کی بات آئی تو الگ کھڑے ہو گئے ،تمام محب وطن سیاسی جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ کے اندراور اینٹی پاکستان جماعت پارلیمنٹ کے باہر ہے ‘ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ذہنی توازن دردست نہیں ‘ سرکاری گیسٹ ہاؤس میں 4 دن عیاشیاں کرنے کے بعد پاکستان کے مفاد کی بات آئی تو الگ کھڑے ہو گئے ‘ عمران خان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ‘ وہ تیسری شادی کر لیں شاید دماغ ٹھیک ہو جائے ‘ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ کے اندر جبکہ اینٹی پاکستان جماعت پارلیمنٹ کے باہر ہے ‘ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 4 دن سے سرکاری خرچے پر گیسٹ ہاؤس میں عیاشیاں کر رہے تھے تو ٹھیک تھے واپس آئے تو ذہنی توازن پھر بگڑ گیا۔(جاری ہے)
آج کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کا انتہائی اہم اجلاس تھا۔ ایسے میں اجلاس کا بائیکاٹ کر کے عمران نے ہمارا شک یقین میں بدل دیا ہے کہ و ہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے پوری قوم اور محب وطن سیاسی جماعتیں آج پارلیمان کے اندر ہیں جبکہ اینٹی پاکستان جماعت باہر ہے۔ عمران خان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ‘ عمران خان یا ملک کے باہر علاج کروا لیں یا پھر تیسری شادی کر لیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ عمران خان پاکستان ‘جمہوریت اور تاجر برادری کیلئے خطرہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو محب وطن لیڈر ہیں جبکہ عمران خان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں جب پاکستان کے لئے کچھ کرنے کا وقت آتا ہے تو عمران خان لندن بھاگ جاتے ہیں۔ عمران خان کی پارٹی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی لیکن مشترکہ اجلاس کے موقع پر بائیکاٹ کر دیا انہیں ایسا کرنے کے اشارے بھی دشمن قوتوں سے ملتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.