موٹروے کی تعمیرکے باعث قدیم کچی سڑک بند کرنے پردیہاتیوں کااحتجاجی مظاہرہ
ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 19:38
پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05اکتوبر2016ء) :موٹر وے کی تعمیر ،قدیم کچی سڑک بند ،سینکڑوں دیہاتیوں نے حکومت کے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی کی۔تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے نواحی گاؤں 319گ ب کے قریب سے گزرنے والے زیر تعمیر موٹر وے کی وجہ سے قدیم 66فٹ چوڑی کچی "جرنیلی سڑک"بند ہونے سے حلقہ کھیکھہ ذیل کے درجنوں دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے زمینداروں اور کسانوں کا پیمانہ صبر بھی لبریز ہو گیاجنہوں نے شورکوٹ روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور موٹر وے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ قدیم جرنیلی سڑک کو آمدورفت کے لئے کھولا جائے۔
حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب سمیت دیگر تحصیل آفیسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔(جاری ہے)
احتجاجی افراد نے بتایا کہ مذکورہ جرنیلی سڑک کو پختہ کرتے ہوئے بائی پاس کی شکل دے کر رجانہ روڈ سے منسلک کرنے کے لئے دو بار سروے بھی کیا جا چکا ہے مگر موٹر وے تعمیر کی آڑ میں درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع کرنا ظالمانہ اقدام ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قیام پاکستان سے قبل صوبہ کے اہم شہروں سے بھارت کو ہونے والی تجارت اسی جرنیلی شاہراہ کے ذریعے عمل میں لائی جاتی رہی ہے مگر کسی بھی زمیندار اور کسان کو اعتماد میں لئے بنا سڑک کو کسی صورت بھی نقشہ سے غائب نہیں ہونے دیا جائے گا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ جرنیلی سڑک جس کی تاریخ قدیم ہے کو کسی صورت بھی موٹر وے تعمیر کی آڑ میں بندش کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.