مسئلہ کشمیر،ملکی خودمختاری، دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ، کوئی دورائے نہیں، خورشیدشاہ
پاکستان 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے پاک بھارت جنگیں کشمیر کی وجہ سے لڑی گئیں،اپوزیشن بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنی حکومت،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے پاکستان کے عوام اورافواج نے جس دلیری کیساتھ جنگ لڑی بھارت کوگھٹنوں کے بل بیٹھنا پڑا،اقوام متحدہ میں وزیراعظم کو تقریر میں بلوچستان سے گرفتار ایجنٹ کا نام لینا چاہیے تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کشمیرکے معاملے پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا،اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر مشترکہ اجلاسبلایا گیا ہے ،اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے،پاک بھارت جنگیں کشمیر کی وجہ سے لڑی گئیں،ہم اپنے آپ کو کیوں اکیلا سمجھتے ہیں،یہ دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کمزور کیوں ہے؟ اپوزیشن بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنی حکومت ہے۔(جاری ہے)
خورشید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر،پاکستان کی خودمختاری، دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ، کوئی دورائے نہیں ہوگی، کشمیرکے معاملے پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،کئی مرتبہ قرادادیں منظورہوئی ہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوا، گذشتہ قراردادوں پر عملدرآمد ہوتا تو موجودہ حالات نہیں ہوتے،کبھی ہم کرکٹ ڈپلومیسی کی نذرہوگئے کبھی آگرا میں فوٹوسیشن پرقربان ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اگرہم دنیا پر دباؤ ڈالتے رہتے اور خلا نہ آتا تو کشمیری اتنی مشکلات کا شکار نہ ہوتے، بھارتی حکومت ایل اوسی پرہی نہیں بلکہ سفارتی حملے بھی کر رہی ہے، پانچ ملکوں نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا،ہم اپنی غلطیوں کااحساس کریں گے توہی بہترراستہ نکلے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ افغانستان کی 30سال مہمان نوازی کی، اس کی وجہ سے دہشت گردی کاسامناکیا اور وہ سارک کانفرنس میں نہیں آیا،اہم بات یہ ہے کہ اس وقت ہم سفارتی طورپراپنے آپ کومضبوط کریں،ذوالفقارعلی بھٹو نے کمزورپاکستان کوطاقت ور پاکستان بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اورافواج نے جس دلیری کیساتھ جنگ لڑی بھارت کوگھٹنوں کے بل بیٹھنا پڑا،اقوام متحدہ میں وزیراعظم نوازشریف کی تقریر بہت اچھی تھی مگراس میں بلوچستان سے گرفتار ایجنٹ کا نام لینا چاہیے تھا، ہمیں دنیا کو بتانا چاہیے کہ آن دی ریکارڈ باتوں سے بھارت نہیں بھاگ سکتا۔ خورشیدشاہ نے سوال کیا کہ دنیا میں کئی مسائل حل ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر کیوں حل نہیں کیا جا رہا؟ نہرو نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، نہرو نے اس بات کو کئی بار تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی رائے کے مطابق حل ہونا چاہیے، نہرو نے پاکستان کو خط لکھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کیا جائے، نہرو نے تیسرے خط میں لکھاکہ دونوں ریاستوں میں جہاں جھگڑا ہو وہاں کے عوام کی مرضی سے مسئلہ حل کیا جائے، یہ خط ہم اقوام متحدہ یا دیگرفورم میں کیوں تقسیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے پاس اپنے وفود بھیجنے چاہئیں لیکن ہمارے پاس تووزیرخارجہ ہی نہیں ہیں، پارلیمنٹ کے لیے سرتاج عزیز ہیں اور اے پی سی کے لیے طارق فاطمی، طارق فاطمی اس دن اے پی سی کے اندربیٹھے تھے اور آج باہربیٹھے ہیں، ان تمام باتوں کا جواب وزیراعظم دیں گے کیونکہ وزیراعظم صاحب اس وقت وزیرخارجہ بھی ہیں۔ خورشیدشاہ نے یہ بھی کہا کہ اگرہمارے پاس وزیرخارجہ نہیں ہوگاتوبھارت توہم پردباؤ ڈالے گا،میاں صاحب اس عمرمیں جوش کہاں سے لائیں گے جو تیس چالیس سال کی عمرمیں تھا،خواجہ آصف جس جوش میں بولتے ہیں انہیں ہیڈلائن میں جگہ مل جاتی ہے،خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ اسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بنا دیں، وہ کامیاب وزیرخارجہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرہم اور پورا پاکستان حکومت کیساتھ ہے، بھٹوصاحب نے کئی سال پہلے کہا تھا کہ آخری فتح کشمیری عوام اور پاکستان کی ہو گی،ہمیں مل کر کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔ اجلاس میں خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی زبان پھسل گئی انہوں نے کلبھوشن یادیو کو کلبھوشن وانی کہہ دیا۔مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.