بھارتی پنجاب کے رکن پارلیمنٹ کا میڈیا کے ہمراہ سرحدی گاؤ ں کا دورہ، اپنی ہی سرکار کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا

ہمیں پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ہمیں سرحدپار سے پاکستانی فوج کی کوئی نقل وحرکت نظر نہیں آ رہی، انٹرنیشنل بارڈر کے قریب نوجوان بلاخوف و خطر میدانوں میں کھیلنے میں مصروف ہیں ایسے میں وزیراعظم نریندرمودی کا پاگل پن سمجھ سے بالاتر ہے جو دس کلو میٹر تک پنجاب کے سرحدی دیہات کو خالی کرا رہے ہیں،مودی بلاوجہ خوف و ہراس مت پھیلائیں بھارتی رکن پارلیمنٹ پرتاب سنگھ باجوہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:30

بھارتی پنجاب کے رکن پارلیمنٹ کا میڈیا کے ہمراہ سرحدی گاؤ ں کا دورہ، ..

امرتسر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) بھارتی پنجاب کے رکن پارلیمنٹ پرتاب سنگھ باجوہ نے میڈیا اور عوام کے ہمراہ سرحدی گاؤ ں کا دورہ کر کے اپنی ہی سرکار کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنگھ باجوہ نے سرحدی گاؤ ں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عوام اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس گاؤ ں سے انٹرنیشنل بارڈر صرف 100 گز کے فاصلے پر ہے۔ ہمیں پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہمیں سرحدپار سے پاکستانی فوج کی کوئی نقل وحرکت نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کوئی خطرہ نہ ہونے کے باعث انٹرنیشنل بارڈر کے قریب نوجوان بلاخوف و خطر میدانوں میں کھیلنے میں مصروف ہیں ایسے میں وزیراعظم نریندرمودی کا پاگل پن سمجھ سے بالاتر ہے جو دس کلو میٹر تک پنجاب کے سرحدی دیہات کو خالی کرا رہے ہیں۔ پرتاب سنگھ باجوہ نے کہا کہ نریندر مودی بلاوجہ خوف و ہراس مت پھیلائیں۔