متحدہ قومی موومنٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف ٹیرف کے اضافے کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی
بدھ 5 اکتوبر 2016 23:14
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کے الیکٹرک کے خلاف ٹیرف کے اضافے کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔ قرارداد سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں بدھ کو اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے محمود عبدالرزاق، عظیم فاروقی اور عارف بھٹی کی جانب سے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری پہلے ہی اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عزاب سہ رہے ہیں۔
کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی طلب کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے ٹیرف کے اضافے و دیگر ٹیکسوں کے نفاذ کے لئے نیپرا سے مطالبہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے۔ایوان سندھ حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے زریعے نیپرا کو ٹیرف میں اضافے سے روکے۔(جاری ہے)
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مینٹی ننس اور ٹیرف میں اضافے کی کراچی میں بھی عوامی کچہری میں کھلی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کراچی کے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔ کراچی کے لوگ زائد بلنگ کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں اور مزید ٹیرف میں اضافہ کا مطالبہ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.