کراچی پولیس نے نائن زیروکے قریب برآمدہوئے والے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ڈی فیوز کرنے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی
پاک فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بھی مدد فراہم کرے گی۔پولیس کے پاس اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے لیے بھی کوئی محفوظ مقام موجود نہیں ہے، ڈی آئی جی ویسٹ برآمد شدہ اسلحہ ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کا تھا۔اسلحہ اور گولہ بارود بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مدد سے خریدا گیا ، اسلحہ کے ساتھ برآمد ہونے والی بلٹ پروف جیکٹس بھارتی ساختہ ہیں جو بی ایس ایف کے زیر استعمال ہے۔ذوالفقارلاڑک کی میڈیا سے بات چیت
بدھ 5 اکتوبر 2016 23:16
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کراچی پولیس نے نائن زیروکے قریب برآمدہوئے والے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ڈی فیوز کرنے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے،پاک فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بھی مدد فراہم کرے گی۔پولیس کے پاس اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے لیے بھی کوئی محفوظ مقام موجود نہیں ہے۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی ویسٹ زوالفقار لاڑک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کی ڈمپنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے پاک فوج سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمد شدہ اسلحہ ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کا تھا۔اسلحہ اور گولہ بارود بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مدد سے خریدا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اسلحہ کے ساتھ برآمد ہونے والی بلٹ پروف جیکٹس بھارتی ساختہ ہیں جو بی ایس ایف کے زیر استعمال ہے۔
ڈی آئی جی نے کہاکہ برآمد اسلحہ کی کھیپ تاحال ڈی آئی جی آفس میں موجود ہے،برآمد اسلحہ کی موجود کے باعث ڈی آئی جی آفس کی سیکورٹی آر آر ایف کمانڈوز کے سپرد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمد ہونیوالے اسلحہ عارضی طور پر پاک فوج کے حوالے کر رہے ہیں۔ پولیس کے پاس اتنا زیادہ خطرناک اسلحہ رکھنے کیلے محفوظ مال خانہ موجود نہیں ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ نے کہاکہ عدالت کے طلب کرنے پر پاک فوج سے اسلحہ واپس بھی لا سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.