پاکستان بھارت پر حملہ کرنے کی سازشیں رچ رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے واویلا کرنا شروع کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:26
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : اپنی کمزور فوج اور جنگ کے لیے صلاحیت نہ ہونے کے ادراک کے بعد بھارت نے اپنی کمان کا رُخ پاکستان کی جانب موڑ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی حالت اور پاکستان سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشے میں رونا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کو یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بھارت پر حملے کی سازشیں کر رہا ہے اور ایل او سی پر 100 سے زائد دہشتگرد بھارت پر حملے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیکس کی وجہ سے صدمے کا شکار ہے۔ اور اب بھارت کے خلاف نئی نئی سازشیں کر رہا ہے۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہمارے ذرائع کو خبر موصول ہوئی ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر 12 سے زائد لانچ پیڈز تیار کیے ہیں جن میں 100 سے زائد دہشتگرد موجود ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے پر تُلا ہوا ہے لیکن بھارت کی ان کوششوں کو عالمی سطح پر بھی رد کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے اپنے میڈیا کی ذریعے گھناؤنی اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس مسلسل نشر کر رہا ہے۔ ایسی ہی ایک رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.