بھارتی ریاست اتر پردیش میں سرجیکل اسٹرائیکس کے معترف بینر آویزاں
سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:46
اترپردیش(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : بھارتی ریاست اترپردیش میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس پر متعرف بینرز آویزاں کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست میں سرجیکل اسٹرائیکس پر بھارتی حکومت کی حوصل افزائی کے لیے بینرز آویزاں کر دئے گئے ہیں جن پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور لیفٹننٹ جنرل دلبیر سنگھ کا بیان ”ہمیں کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کا حق ہے“ تحریر ہے۔
ان بینرز پر پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بینرز بی جے پی یعنی بھارت کی حکومتی جماعت بھارتی جنتیا پارٹی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ اس تصویر کوعام آدمی پارٹی کے جنرل سیکرٹری دہلی نے ٹویٹر پر شئیر کیا۔(جاری ہے)
ان بینرز کے ذریعے بھارتی حکومت اور بھارتی آرمی کا آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔
اس بینر پر بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ پارٹی کے چیف اور مقامی رہنماؤں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ ان بینرز کو ممکنہ طور پر بھارتی عوام کا یقین جیتنے اور الیکشن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے آویزاں کیا گیا ہے۔ کیونکہ حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت اپنے ہی سیاسی رہنماؤں کو سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت فراہم کرنے سے تو قاصر رہا ہے لیکن ان بینرز کے زریعے عوام کا اعتماد جیتنے اور ان کو ایک مرتبہ پھر سے بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.