پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے ملک کے لیے ہے ۔ چین
سی پیک منصوبےپر کام جاری ہے ، بلوچستان یا خیبر پختونخواہ کو کم حصہ ملنے کا تاثر غلط ہے ۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاولی جیان کا بیان
سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:07
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : چین کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سب کے لئے ہے ، اس منصوبے میں بلوچستان یا خیبر پختونخواہ کو کم حصہ ملنے کا تاثر بھی بے بنیاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سی پیک منصوبے پر واویلا کرنے پر چنی سفارتخانے کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے نے سی پیک منصوبے کی تمام تر تفصیلات شئیر کر دی ہیں جن کے مطابق ساڑھے 51 ارب ڈالر کے منصوبے میں بلوچستان 16، سندھ 13پنجاب 12 خیبر پختونخوا میں 8منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان اور اس کی عوام کو بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤلی جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر 51ارب 50 کروڑ ڈالر کے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے، جن میں سے بلوچستان میں 16، سندھ میں 13، پنجاب میں 12جبکہ خیبر پختونخوا میں 8منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.