یونیورسٹی آف سرگودھا میں اجلاس کل ہوگا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:49

سرگودھا۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے کمیٹی روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کل10بجے منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میانوالی اور بھکر کیمپس کے ڈائریکٹر اور مختلف شعبہ جات کے صدور شرکت کریں گے جو اپنے کیمپس اور شعبہ جات کے متعلقہ مسائل پیش کریں گے جن کے حل کے لئے وائس چانسلر موقع پر احکامات جاری کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور متعلقہ ذمہ داران کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :