ماروی میمن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کردی
ضرورت مند افراد کی بہتری اور ان کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اہم کردار ادا کررہا ہے ، پاکستان کی عورتوں کے حالات اور ان کو معاشرے میں جائز مقام دلانے کیلئے بی آئی ایس پی جیسے پروگراموں کی ضرورت ہے،ممنون حسین کی چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ضرورت مند افراد کی بہتری اور ان کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اہم کردار ادا کررہا ہے ، پاکستان کی عورتوں کے حالات اور ان کو معاشرے میں جائز مقام دلانے کے لیے بی آئی ایس پی جیسے پروگراموں کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کو ایوان صدر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔
چیئرپرسن نے اپنے ادارے کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ صدر مملکت کو بھی پیش کی اور ادارے کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ تین سالوں سے حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر خاص توجہ دے رہی ہے اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔(جاری ہے)
صدر مملکت نیکہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کاوسیلہ تعلیم پروگرام جوپرائمری بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ضرورت مند خاندانوں کی مالی امداد کی صورت میں ہے، ایک احسن اقدام ہے۔
اس سے اسکولوں میں بچوں کے پڑھنے کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے ادارے میں شفافیت لانے کی طرف بھر پور توجہ دے رہا ہے اور اس کے لیے وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی جنوبی ایشیاکا سب سے بڑا سماجی ویلفیئر کا ادارہ ہے جو لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی طرف کوشاں ہے۔ صدر مملکت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ ، ملازمین اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے یہ پروگرام غریب افراد کی بہتری کے لئے مزید موثر ثابت ہو گا۔اس موقع پر چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہاکہ ان کا ادارہ 53 لاکھ سے زائد خاندانوں کو سہ ماہی وظائف فراہم کرتا ہے اور اس کے لیے اے ڈی پی، ڈی آئی ایف ڈی ، ورلڈبینک کے تحت کام کرنے والے اداروں کی مدد لی جاتی ہے۔ ماروی میمن نے بتایا کہ حکومت نے سہ ماہی وظیفہ تین ہزار سے بڑھا کر چار ہزار آٹھ سو چونتیس روپے کر دیا ہے اور اس کا بجٹ 2016-17 میں ایک سو پندرہ بلین روپے کر دیا ہے۔ بی آئی ایس پی نے ادائیگیوں کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام (بی وی ایس ) شروع کیا ہے جو جلد پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ ماروی میمن نے مزید بتایا کہ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے جون 2016 میں شروع کیا گیا تھا جو مارچ 2017 میں مکمل ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.