افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے عالمی برادری کی مسلسل تعاون کی ضرورت ہے ٗسرتاج عزیز
پاکستان چارفریقی رابطہ گروہ کے فریم ورک سے امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ٗافغان صدر سے گفتگو طالبان کا امن مذاکرات میں شرکت سے مسلسل انکار قتل و غارت،تشدد اور مصائب میں فروغ کا سبب بن رہا ہے ٗ اشرف غنی
جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے عالمی برادری کی مسلسل تعاون کی ضرورت ہے ٗ پاکستان چارفریقی رابطہ گروہ کے فریم ورک سے امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وہ برسلزمیں افغانستان سے متعلق کانفرنس کے موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹیو عبداﷲ عبداﷲ سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔
ترجمان کے مطابق اٖفغان صدراشرف غنی نے برسلز کانفرنس میں افغانستان کیلئے مزید 50 کروڑ ڈالر امدادکے اعلان پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، امداد پاکستانی حکومت اورعوام کا افغانستان کیساتھ یکجہتی اور تعاون کا اظہار ہے۔(جاری ہے)
افغان صدر نے تجویز پیش کی کہ دونوں حکومتوں کو ترقیاتی ترجیحات کے لحاظ سے منصوبوں کی نشاندہی اور مشاورت کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔
اشرف غنی نے پاکستانی جامعات میں اٖفغان طلبا کیلئے مزید300سکالر شپس کے اعلان کو بھی سراہا۔ افغان صدراورمشیرخارجہ نے بات چیت کے دوران افغانستان میں امن کوششوں اورمصالحتی عمل سے متعلق امور بھی تبادلہ خیال کیا اوراس بات پرزور دیا کہ مستقل امن اور استحکام کا حصول صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ سرتاج عزیز نے افغانستان کی حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پیشرفت دیگر شدت پسند گروپوں کے ساتھ اس قسم کا معاہدہ کرنے میں مدد گارہوسکتی ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کی سہولت کارکی حیثیت سے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان چارفریقی رابطہ گروہ کے فریم ورک سے یہ کوششیں جاری رکھے گا۔ اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کا امن مذاکرات میں شرکت سے مسلسل انکار افغانستان میں قتل و غارت،تشدد اور مصائب میں فروغ کا سبب بن رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.