وزیر اعظم آج احتساب کیلئے پیش ہو جائیں، آج ہی اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لے لیں گے‘میاں محمود الرشید
پانا مہ اور کرپشن کیخلاف تحریک آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،حکمرانوں کواحتساب کے لئے پیش کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:01
لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج احتساب کیلئے پیش ہو جائیں، آج ہی اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لے لیں گے، پارلیمنٹ کو تسلیم کرتے ہیں لیکن فیصلہ سڑکوں پر خود حکمران لائے، اسلام آباد میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا پانا مہ اور کرپشن کیخلاف تحریک آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،حکمرانوں کواحتساب کے لئے پیش کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف عوام میں شعور پیدا کیا ہے۔ تحریک انصاف حکمرانوں کی کرپشن کے ثبوت سپریم کورٹ،سپیکرقومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت ہر ادارے کو فراہم کر چکی ہے جب کوئی کارروائی کو تیار ہی نہیں سڑکوں پرنکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس کی وجہ سے عوام میں وزیر اعظم کا اعتماد ختم ہو چکا ہے وہ اپنے نا اہل وزرا ء کے حصار سے باہر نکلیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں۔
اشتہاری مہم سے اقتدار نہیں بچایا جا سکتا، مسلم لیگ(ن)کے پاس مدبر قیادت موجود نہیں عوام جان چکے ہیں کہ ملکی وسائل کو منی لا نڈ ر نگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح کی مجرمانہ وارداتوں نے ملک کو غربت اور کرپشن کے گرداب سے نکلنے نہیں دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.