30 اکتوبر کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں لاکھوں کی تعداد میں عوام پہنچے گی‘سید صمصام علی بخاری
پانا مہ زدہ حکمرانو ں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ، تحریک انصاف چوروں اور لٹیروں کے احتساب تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:03
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ 30 اکتوبر کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں لاکھوں کی تعداد میں عوام پہنچیں گی، وزیراعظم کے پانامہ لیکس پر جواب تک عوام کا سمندر اسلام آباد کو بند رکھے گا، پانا مہ زدہ حکمرانو ں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ، پانامہ لیکس کا مسئلہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کو منطقی انجا م تک پہنچا کر دم لیں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف چوروں اور لٹیروں کے احتساب تک اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب تک ملک سے کرپشن کرنے والوں کا صفایاں نہیں ہوجاتا ہے عوام کی زندگیوں میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے ۔
پیپلز پار ٹی نے (ن) لیگ کا ساتھ دینے پر منافقا نہ سیا ست قو م کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔سید صمصام بخاری نے کہاکہ وزیراعظم معصوم بن کر پانامہ ایشو کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ، مو جو دہ حکمر انو ں نے کر پشن اور لو ٹ مار کے عا لمی ریکار ڈ قا ئم کر دیئے ہیں حکمرانو ں نے نام نہا د جمہو ر یت کی آڑ میں ملک و قو م کو تباہی کے دہا نے پر پہچایا ہے ، تحریک انصاف ملکی سالمیت اور خودمختاری پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے ، انڈین نے اگر جنگ شروع کی تو ان کو ناکوں چنے چبائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.