وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،چیف ایڈوائزر ترک وزیر اعظم
ترکی کی قیادت اور عوام وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں،عمر فاروق قورقماز ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترکی کی دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے، شہباز شریف
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزرعمر فاروق قورقماز نے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت اور عوام وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں - وزیر اعلی کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے - ترکی اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،وہ جمعرات کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ،وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اورترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے -انہوں نے کہا کہ ترکی کی دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ ترک قوم نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے -جمہوریت کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنا کر ترک عوام نے جمہوریت کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے - خواجہ احمد حسان، چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے اطلاعات و ثقافت محمد مالک، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب شعیب بن عزیز اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.