دفاعی چیمپئین ملتان زون نے کراچی کوہراکر آرمی کر کٹ چیمپئن شپ جیت لی
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کئے
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:40
لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) دفاعی چیمپئین ملتان زون نے کراچی کو155 رنز سے شکست دے کر آرمی کر کٹ چیمپئن شپ جیت لی اور اپنا اعزاز برقرار رکھا۔مہمان خصوصی کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق بیٹل ایکس گراونڈ میں ملتان زون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ پچاس اوورزمیں9 وکٹوں پر276 رنز بنائے۔
میک دادحیسین نے 87 گیندوں پر85 ،ناصریثرب نے50 رنز کی اننگزکھیلی،محمد نوید39 اور زین عباس نے24رنز بنائے۔کراچی زون کے مظفراقبال نے تین جبکہ شاہد خان اور عبدالماجد نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کراچی زون کی ٹیم صرف181 رنز پرڈھیر ہوگئی۔صابر حسین 23 اورشان علی22 رنز بناکر نمایاں رہے۔(جاری ہے)
ملتان کے باؤلر خادم جان نے36 رنز کے عوض5 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
فائنل میچ کے اختتام پرکورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے انعامات تقسیم کیے۔7 میچز میں21 وکٹیں لینے پر سپاہی قاسم محمود کو بہترین باؤلر قرار دیا گیا۔5 میچوں میں262 رنز کے ساتھ لانس نائیک شاہد بہترین بلے بازقرار پائے۔نائیک توصیف کو ایمرجنگ پلیئر کا حقدار ٹھہرایا گیا۔اس موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ کھیل جیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔کرکٹ پاکستان کا مقبول کھیل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آرمی کے جوانوں نے اس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ایک جیسی سپرٹ کے ساتھ کھیلیں اور شاندار کھیل سے تماشائیوں کو تفریح فراہم کی ۔انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے پر ملتان زون کی ٹیم کو مبارک باد دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.