شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی سینڈیکیٹ کیلئے تین سال کیلئے ممبران کی نامزدگیاں

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:59

سکھر۔6اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) گورنر سندھ اورسندھ کی جامعات کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مولانا مفتی عبدالوہاب چاچڑ، مہرالنسا ملک، جسٹس (ریٹائرڈ) سید علی اسلم جعفری ، کیپٹن ڈاکٹر عثمان علی عیسانی اور پروفیسر شاہ محمد لہرانی کو بالترتیب عالم، خاتون اور معزز شہری کی نشست پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی سینڈیکیٹ کا تین سال کیلئے ممبر نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ وائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے نامزد ممبران کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ مذکورہ ممبران فیصلہ سازی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور یونیورسٹی کیلئے ترقی کیلئے کوشاں ہوں گے۔