وفاقی محتسب کے ایڈوائزر انچارج کی ایوان صنعت و تجارت سکھر کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:59

سکھر۔6اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزر انچارج آفتاب انور بلوچ نے ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کے نو منتخب عہدیداران محمد اقبال آرائیں ، صدر، محمد رضوان الحق ملک، سینئر نائب صدر، محمد خالد کاکیزئی ، نائب صدر اور سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی سے دفترِ ایوان میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ایڈوائزر انچارج ایف ٹی او نے اپنے ادارے کی کارکردگی اور تاجر برادری کو مہیا کی گئی خدمات و سہولیات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اُنہوں نے عہدیدارانِ ایوان کو تاجر برادری کو درپیش ٹیکس کے مسائل اور ایف بی آر سے متعلق تمام معاملات میں اپنے ادارے کی خدمات اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔صدرِ ایوان نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی کارکردگی اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں اُن کی خدمات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ تاجر برادری کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے جس سے تاجر برادری کو درپیش ٹیکس کی شکایات کا مئوثر طور پر جلد ازالہ ممکن ہے۔ایوان آمد پر عہدیدارانِ ایوان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور سندھ کی روایتی ثقافتی ٹوپی، اجرک اور کھجور کے تحائف پیش کئے۔