سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کاعلامہ شاہ تراب الحق قادری کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، مفتی محمد حبیب قادری، صاحبزادہ حسین رضا، سید جوادالحسن کاظمی، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، میاں فہیم اختر اور ارشد مصطفائی نے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ تراب الحق قادری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کی وفات اہل حق کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انکی دینی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ وہ زندگی بھر عشق رسول کے فروغ کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ ان کا نام اور مقام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے بد عقیدگی کے خاتمے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ وہ عشق رسول اور حریت فکر کے علمبردار تھے۔ سنی اتحاد کونسل علامہ شاہ تراب الحق قادری کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔