قندیل بلوچ کا قتل، ماڈل کے والدین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
قندیل کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے بھی پڑوسیوں سے والدین نے رقم ادھارلی،والدین قندیل والدین اور بھائیوں کا معاشی سہارا تھی،اسکے بعدکوئی بیٹا مالی امداد نہیں کررہا، والدین کا انکشاف
جمعہ 7 اکتوبر 2016 20:56
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی ماڈل قندیل بلوچ کے والدین اپنی بیٹی کے مرنے کے بعد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے، اپنی زندگی میں اداکارہ والدین کا سہارا تھی اور بھائیوں ووالدین کی معاشی مدد کررہی تھی جبکہ قندیل کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے بھی پڑوسیوں سے والدین نے رقم ادھارلی، یہ بھی انکشاف ہواہے کہ قندیل بلوچ کے منیجر وغیرہ سمیت چھ سے سات ملازمین اداکارہ کی موت کے بعد سے غائب ہیں جبکہ ان کے کراچی او ر لاہور میں موجود گھر اور گاڑی کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
وکیل نے بتایاکہ علم ہونے پر حسب ضرورت وہ مالی امداد کررہاہے اور کہیں آنا جاناہوتو ساتھ لے جاتاہے۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قندیل کے والدین نے بتایاکہ سعودی عرب میں موجود ایک بیٹے، ایک فوجی اہلکار اور ایک دکاندار میں سے کوئی بھی مالی مدد نہیں کررہا، قندیل ہی خدمت گزار تھی اور مکان کاکرایہ بھی وہی دیتی تھی، قندیل غلط نہیں کہتی تھی، ڈرتی کسی سے نہیں تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.