بی آئی ایس ای پشاور کے تحت انٹر میڈیٹ ضمنی انتخابات کا 14اکتوبر2016سے آغاز

جمعہ 7 اکتوبر 2016 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے تحت انٹر میڈیٹ ضمنی انتخابات 14اکتوبر2016سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں طلبہ ،والدین اور عوام کو انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 2016کے دوران ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے یہ کنٹرول روم 14اکتوبر2016سے امتحانات کے دوران روزانہ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک سہولت فراہم کرے گا۔

کنٹرول روم میں دو سٹاف ممبرز موجود ہوں گے جن سے فون نمبرات9216878 091-9222073-یافسیلیٹیشن کم کمپلینٹس سیل میں 091-9216264/9216262یا ای میل ایڈریس[email protected]پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :