ہیلری ماضی میں جنگجو تنظیموں کی معاون تھیں، وکی لیکس کا انکشاف
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 12:03
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔08 اکتوبر۔2016ء) وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہیلری کلنٹن کی نئی 2 ہزار کے قریب ای میلز میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہلیری کلنٹن اس بات کی تردید کرتی رہیں کہ وہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ، رقم یا امداد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔
ادھر ری پبلکن ارکان کا کہنا تھا کہ ہلیری اس سارے معاملے میں جھوٹ بولتی رہی ہیں، جیسا کہ وہ اس سے قبل بیشتر معاملات میں حلف لینے کے باوجود جھوٹ بولتی آئی ہیں۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ہم نے ہلیری کلنٹن کی1700 ای میلز جاری کی ہیں، جو صرف اور صرف لیبیا کے حوالے سے ہیں۔(جاری ہے)
ان ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا۔
اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔جولین اسانج کے مطابق ہلیری نے اس حوالے سے حلف لینے کے باجود جھوٹ سے کام لیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بننا چاہئےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.